سٹیٹ بنک نے منی مارکیٹ کو 142 ارب روپے فراہم کر دیئے

30 جنوری 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت پر سٹیٹ بنک نے 142 ارب روپے فراہم کر دیئے سرمائے کی فراہمی ایک دن کیلئے حکومتی تمسکات خرید کر کی گئی خریدے گئے تمسکات پر شرح سود 8.3 فیصد طے پایا ہے۔