ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔ زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 6 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی۔