عمران خان کو کسی ادارے پر اعتماد نہیں: زعیم قادری
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان نے ڈیڑھ سال تک زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرنا عمران خان کی سیاست کا محور ہیں عمران خان کو کسی ادارے پر اعتماد نہیں عمران خان کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درحقیقت این اے 122 میں تحریک انصاف کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی قلعی کھل گئی اور اب عمران خان صرف سیاست میں رہنے کیلئے بے سروپا بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و بحال کرنے کے لئے ساری قوم یکسو دکھائی دیتی ہے ان حالات میں عمران خان کو منفی سرگرمیوں سے باز رہنا چاہئے۔