بہترین کارکردگی پر ای ڈی او ہیلتھ سرگودھا سے چیف سیکرٹری کی خصوصی ملاقات

30 جنوری 2015

لاہور ( سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے عمدہ کارکردگی اورضلع میںہیلتھ انڈیکیٹرز کو بہتر بنانے پر ای ڈی ہیلتھ سرگودھا محمد نذیر عاقب نیکو کارا کی حوصلہ افزائی کے لئے ان سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک اور ڈی جی ہیلتھ زاہد پرویز بھی موجود تھے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ای ڈی اوہیلتھ سرگودھا کی  شاندارکارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اس کے افسران کو نیک نامی مل رہی ہے۔