فلاح انسانیت کی طرف سے تھرپارکر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب

30 جنوری 2015

لاہور( سپیشل رپورٹر)  فلاح انسانیت فائونڈیشن نے تھرپارکر میںلاکھوں روپے مالیت کا پہلا واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا ۔مٹھی میں لگایا جانے والا یہ پلانٹ یومیہ 24ہزار گیلن پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روزانہ ہزاروں تھر متاثرین صاف پانی سے مستفید ہو سکیں گے۔  ڈسٹرکٹ ہسپتال مٹھی کو انکو بیٹر مشین بھی عطیہ کی گئی ۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے کہا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔