عمران خان ملکی حالات کی خرابی میں دھرنوں کے کردار کا بھی ذکر کریں:خواجہ عمران نذیر

30 جنوری 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایم پی اے اور سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے کہا کہ عمران خان نے ملکی حالات کی خرابی میں جرنیلوں، ججوں، سیاستدانوں اور علماء کا تو ذکر کیا مگر اپنی دھرنا سیاست سے ملکی معیشت کا انہوں نے جس طرح بٹھہ بٹھایا اور سیاسی بحران سے ملک کو ہیجان میں مبتلا کیا انہیں اسکا بھی ذکر کر کے قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دوسروں پر تنقید کے سوا کوئی کام نہیں۔