چودھری سرور نے حکمرانوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا: محمود الرشید
لاہور (سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں کسی محنتی اور ایماندار شخص کی بجائے اپنے ’’خوشامدی‘‘ کو ہی گورنر بنائے گی چودھری سرور نے گورنر شپ سے استعفیٰ دیکر ن لیگ کی نااہلی تصدیق مہر لگا دی شریف برادران اپنے علاوہ کسی کو اختیارات دینے کیلئے تیار نہیں چودھری سرور نے حکمرانوں کے اصل چہرے کو قوم کے سامنے بے قناب کر دیا اور ان کا بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ بھی ن لیگ کو پسند نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ریموٹ کنٹرول لوگوں کو ترجیح دی۔