دیپالپور اور گجرات کی اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شامل

30 جنوری 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری  سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر اوکاڑہ چودھری اظہر حسین اور گجرات سے الحاج محمد افضل گوندل کی قیادت میں وفود نے ملاقاتیں کیں تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دیپالپور کی اہم سیاسی شخصیت اور میاں منظور وٹو کے قریبی ساتھی سابق ممبر ضلع کونسل و ناظم سردار علی حیدر وٹو، میاں سہیل سرفراز وٹو شوکت علی ثاقب خاور ظفر وٹو گجرات پی پی  110 پیپلز پاٹری کے ٹکٹ ہولڈر چودھری طاہر محمود وڑائچ  سید گلزار شاہ نذیر وڑائح شاہ منور وڑائچ سید نعیم عباس شاہ چودھری اشرف گاکھڑ پیپلز پارٹی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔