دنیا میں 50 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں

30 جنوری 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 50 کروڑ  افراد ہیپاٹائٹس اور جگر کے دیگر امراض میں مبتلا ہیں جبکہ ہر سال 15 لاکھ افراد اس موذی مرض سے ہلاک ہو جاتے ہیں قومی آبادی کا تین فیصد حصہ ہیپاٹائٹس بی اور 7فیصد سی  کا شکار ہے ہیپاٹائٹس اے اور سی غیر معیاری کھانوں اور آلودہ پانی سے پھیلتے ہیں جبکہ بی وائرس سے پھیلتا ہے جس سے بچائو کی ویکسین دستیاب ہے لیکن ہیپاٹائٹس سی سے قبل از وقت بچائو کی ویکسین دستیاب نہیں دنیا کا بارہواں شخص اس موذی مرض کا شکار ہے جبکہ پاکستان میں سوا کروڑ افراد متاثر ہو چکے ہیں  ڈاکٹر عامر بندیشہ ڈاکٹر سلمان کاظمی ڈاکٹر عامر سلمان ڈاکٹر تنویر احمد نے کہا کہ احتیاط سے ہیپاٹائٹس اور جگر کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔