مکرمی! ٹوٹی پھوٹی گلیاں، گندگی کے جا بجا ڈھیر اور ابلتے گٹر شہر اقبالؒ کے گنجان آباد علاقہ محلہ حضرت امام صاحبؒ کی پہچان بن گئے ہیں۔ جہاں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث راہگیروں اور علاقہ کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیالکوٹ ویسٹ ، مینجمنٹ کمپنی کے عملہ صحت و صفائی کی مبینہ غفلت کے نتیجہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں اور یوں علاقہ کی گیاں ’’فلتھ ڈپو‘‘ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جس سے فضا میں تعفن پایا جاتا ہے۔ متعدد بار متعلقہ محکموں کے افسران کو متذکرہ مسائل سے آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ متعلقہ ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ ہے کہ مسائل حل کروانے کیلئے ماتحت عملہ کو ہدایات جاری کی جائیں اور فوری اور عملی طور پر متذکرہ شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ نالوں اورگلیوں میں کوڑا کرکٹ کی بہتات کی وجہ سے علاقہ میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے۔ اصلاح احوال کی خاطر علاقہ امام صاحبؒ میں سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ہفتہ صفائی منایا جائے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی سیالکوٹ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38