یوتھ فیسٹیول :ضلعی سطح پر 4,015 کھلاڑی کامیاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 ء میں ضلع کی سطح پر کھیلوں کا چوتھا مرحلہ صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں شروع ہوگیا۔ 5 فروری تک جاری رہنے والے ضلعی سطح کے مقابلوں کے پہلے روز پچھلے تےن مراحل میں کامیاب 5,925 کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 4,015 نے کامیابی حاصل کی۔ضلع لاہور میں 359 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے55کامیاب رہے ۔ اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والا پنجہ آزمائی کا مقابلہ نبیل نے جیتا حفیظ دوسرے نمبر پر رہے۔ کرکٹ ٹیپ بال کے مقابلے میں راوی الیون اور نشتر الیون نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ باڈی بلڈنگ میں محمد منظور اور عمران کامیاب قرار پائے۔ شطرنج کے مقابلے میں عامر نے خلیل الرحمان کو شکست دی جبکہ کراٹے میں رانا اشفاق اور فرحان فاتح رہے۔ لاہور ڈویژن کے اضلاع قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 562 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 106 کامیاب رہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاﺅالدین ، گجرات اور نارووال میں 236 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے79 کامیاب رہے۔ فیصل آباد ڈویژن میں 198 فاتح رہے۔ ساہیوال ڈویژن میں 20کامیاب رہے۔
ملتان ڈویژن کے اضلاع وہاڑی ، لودھراں اور خانیوال میں 373کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں185 کامیاب رہے۔ بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بہاولنگر اور رحیم یارخان میں 18 کھلاڑیوں نے مقابلوں میںشرکت کی جن میں 9 کامیاب قرار پائے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اضلاع راجن پور، لیہ اور مظفر گڑھ میں 116 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں46 نے کامیابی حاصل کی۔