میرپور ٹیسٹ : مہیلا جے وردھنے کی ڈبل سنچری‘ سری لنکا نے رنز کے انبار لگا دئیے

Jan 30, 2014

میرپور (سپورٹس ڈیسک+آئی این پی)بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں سری لنکا نے رنزکے انبار لگادئےے۔ سری لنکا نے پہلی اننگز 730رنز 6کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلئیرکردی،بنگلہ دیشی ٹےم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35رنز بنالئے۔ سری لنکا نے نامکمل اننگز376 رنز5کھلاڑی آو¿ٹ سے شروع کی تو 730رنز 6کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلئیرکردی۔ جے وردھنے 203اور ویتھنگے 103رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے ۔بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے تین اور سوہاگ غازی نے دووکٹیں حاصل کیں،بنگلہ دیشی ٹےم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35رنز بنالئے۔تمیم اقبال 11رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 232رنز بنائے تھے ۔بنگلہ دیش کواننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 464رنز کی ضرورت ہے اور پانچ وکٹیں باقی ہیں ۔

مزیدخبریں