ڈی ایس لاہور چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سبزہ زار نے افشاں کلب کو ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈی ایس لاہور چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا جس میں سبزہ زار نے افشاں کلب کو شکست سے دوچار کیا۔ ریلوے ناچ گھر گراونڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سبزہ زار فٹبال کلب نے افشاں کلب کو ایک کے مقابلے تین گول سے مات دی۔ میچ کے مہمان خصوصی ملک جاوید یوسف اور ملک محمد عرفان تھے جن سے دونوں ٹمیوں کا تعارف کرایا گیا۔