اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں انٹری بھجوانے کیلئے آج آخری تاریخ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملائیشیا میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے انٹری بجھوائے جانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ 30 جنوری تک کنفرمیشن نہ بجھوانے پر پاکستان 31 سال بعد ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز1983 ملائیشیا سے ہوا، گرین شرٹس اولین ایڈیشن سے لے کر2013ءکے ایونٹ تک مسلسل شرکت کرتی آئی ہے تاہم حکومت کی طرف سے تاحال فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے امسال پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ سکتی ہے۔