ٹی ٹونٹی سیریز : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 13 رنز سے ہرا کر 1-0 کی برتری حاصل کر لی
ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 13 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے 4 وکٹوںپر 213 رنز بنائے۔کیمرون وائٹ 75‘ فنچ 52‘ مکیس ویل 20‘ کپتان جارج بیلے 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ لین 33 اور کریسٹن 6 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 200 رنز بنا سکی۔ اے ڈی کیپر 22‘ ٹمب 9‘ ہوک رائٹ 9‘ جوروٹ 32‘ این مورگن 4‘ بٹلر 20‘ بریسنن11‘ کپتان سٹورٹ براڈ 13‘ رن بیچ 5 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ روی پارہ 23 گیندوں پر 65 اور برگز صفر پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ کولٹرنیل نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ کیمرون ڈئٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔