سردار ذوالفقار کھوسہ کی نواب آف قلات کی نواسی سے دوسری شادی کراچی میں ہوئی
کراچی (کلچرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے خان آف قلات کی نواسی فریال سے دوسری شادی کر لی۔ شادی کی تقریب ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی کراچی میں ہوئی جس میں ذوالفقار کھوسہ کے بیٹوں دوست محمد کھوسہ‘حسام الدین کھوسہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کی نئی دلہن 35 سالہ فریال نے اپنے شوہر کے بیٹوں کو گاڑیوں کے تحفے بھی دیئے۔ ان کا ایک گھر کراچی اور دوسرا بلوچستان میں ہے وہ بھی کراچی میں مسلم لیگ ن کی عہدیدار رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ذوالفقار کھوسہ کی پہلی بیگم نادرہ بی بی ان دنوں بیمار ہیں اور انہیں ریڑھ کی ہڈی کا عارضہ لاحق ہے۔ دلہن فریال ذوالفقار کھوسہ کی تمام اولاد سے بھی کم عمر ہے۔