قومی اسمبلی کا اجلاس 8فروری تک جاری رہے گا: ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 8فروری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا آج بروز بدھ ساڑھے تین بجے ارکان قومی اسمبلی کا الوداعی فوٹو سیشن ہو گا۔