اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) رواں سال 2024 کے پہلے 11 ماہ (جنوری تا نومبر) کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ پاکستانیوں نے 21 ارب 5 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی۔ مذکورہ عرصے کے دوران سب سے زیادہ 7 ارب 29 کروڑ ڈالر کی رقم سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجی، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے 6 ارب 15کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو گزشتہ سال اسی عرصے سے 55 فیصد زائد ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے 4 ارب 71 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔۔جبکہ 3ارب 61 کروڑ ڈالر کی دیگر اہم ترسیلات یورپی یونین سے موصول ہوئیں جبکہ امریکا سے 3 ارب 44 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ خیال رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ دیکھنے میں ا?یا تاہم اکتوبر کے مقابلے نومبر میں ترسیلات زر میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ جولائی سے 25 نومبر کے دوران سعودی عرب سے سب سے زیادہ 3.63 ارب ڈالر موصول ہوئے جس میں سال بہ سال 36.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں ا?یا تھا۔
2024، ترسیلات زرمیں 31 فیصد اضافہ، پاکستانیوں نے21 ارب 5 کروڑ ڈالرزبھیجے
Dec 30, 2024