لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم حکمران اسلام اور ملت کیساتھ ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ اسلام دشمنوں کے ظلم وبربریت کے سامنے بند باندھنا ہو گا ملک فرقہ واریت کے متحمل نہیں ہوسکتا۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے رحمانی اسلامک سنٹر ماڈل ٹاؤن میں جماعت اہلحدیث لاہور کے اجلاس سے کہی۔ اس موقع پر مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد، مولانا امجد اقبال گھمن، میجر ر عبد المجید اور علمائے کرام اور عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا جو حالت اسلام دشمنوں نے مسلم امت کی کر دی ہے، اس سے محسوس ہو رہا ہے کہ مسلم حکمران اسلام اور ملت کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔
مسلم حکمران اسلام اور ملت کیساتھ ساتھ مخلص نہیں ہیں:عبد الغفار روپڑی
Dec 30, 2024