کرسمس ٹرینیں 10 جنوری تک چلتی رہینگی ، دھند کی وجہ سے ریلوے کے مسافروں میں اضافہ ہوا،شیخ رشید
وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دھند کے باعث ٹرینوں پر رش بڑھ گیا ، کرسمس ٹرینیں 10 جنوری تک چلتی رہیں گی۔پیر کو وزیر ریلوے شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ملک کی اہم شاہراہوں پر شدید دھند کی وجہ سے ریلوے کے مسافروں میں اضافہ ہوا ہے،صوررتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرسمس اسپیشل ٹرینیں 10 جنوری تک چلائی جائیں گی۔انھوں نے بتایا کہ اس موسم میں بھی روازنہ 138 ٹرینیں عوام کے معیار پر پورا اتررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 1 سے 16گریڈ تک کے ریلوے ملازمین کو ایک ایک درجہ ترقی دینا چاہتے ہیں،اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست بھی کر دی ۔انھوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ٹی ایل اے ملازمین کو کنفرم کر دیا جائے گا۔