وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئیں عارضی پناہ گاہوں کے سلسلے میں چیف سیکریٹری پنجاب میجر اعظم سلیمان خان عارضی پناگاہوں کی خود نگرانی میں مصروف ہو گئے ۔جہاں سردی کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا وہاں پنجاب کی انتظامیہ بھی بے سہارا اور چھت سے محروم افراد کو سردی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے مصروف العمل ر ہی ۔پنجاب کے 36 اضلاع سے فوری طور پر بے یار و مددگار لوگوں کو انتظامیہ نے عار ضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا ۔چیف سیکریٹری پنجاب میجر اعظم سلیمان خان خصوصی طور پر بے سہارا لوگوں کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظام کی مسلسل نگرانی کر رہے ،اب تک 1700 لوگوں کوپنجاب بھر میں 92 پناگاہوں میں پہنچا دیا گیا ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024