کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا فلائی اوور کے قریب سیوریج کی لائن پھٹ گئی ، نکاسی نہ ہونے کے باعث یونی ورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی ۔یونیورسٹی روڈ پر نیپا فلائی اوور کے مقام پر سیوریج کی لائن پھٹنے سے نیپا سے اردو یونیورسٹی جانے والی سڑک زیر آب گئی اورنکاسی نہ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق سیوریج کی لائن پھٹنے کے سبب علاقے میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے اہلکار موقع پر موجود رہے ۔انہوں نے بتایا کہ پانی کی نکاسی کےلئے واٹر بورڈ عملے کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024