عمارت پراناحاجی کیمپ ٹمبرمارکیٹ میں گرگئی

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی سومرا گلی میں چھ منزلہ عمارت گر گئی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی۔
قبل ازیں عمارت دراڑیں پڑنے سے ٹیڑھی ہوگئی تھی جسے خالی کرا لیا گیا ہے۔6منزلہ عمارت میں 21 فلیٹس تھے.
پولیس نے سڑک کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا، تمام مکینوں کو بر وقت نکال لیا گیا تھا، مخدوش عمارت ایک جانب سے جھک گئی تھی، جس کے گرنے کا خدشہ تھا۔
دوسری جانب اینٹی انکروچمنٹ فورس نے تجاوزات کیخلاف سندھ بھر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 10 ایکٹر سرکاری زمین واگزار کرالی ۔