گیم آف تھرون سے شہرت حاصل کرنے والے بے مثل اداکار اینڈریو ڈنبار جہان فانی سے رخصت ہو گئے، انہوں نے تھیون گریجوائے کے کردار میں اپنے فن کے جوہر دکھا کر چہار دام تعریف و تحسین حاصل کی تھی۔ان کی موت کی دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے تصدیق کر دی ہے، وہ کرسمس کے موقع پر بلفاسٹ آئرلینڈ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے، ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے ان کی موت کو مشتبہ قرار دینے کی تردید کر دی ہے۔ڈنبار اپنی عمر کی تیسری دہائی میں تھے اور ایک ڈی جے کے طور پر بھی کام کرتے تھے، ان کے اداکاری کے کیرئر میں لائن آف ڈیوٹی اور ڈیری گرلز جیسے مشہور ٹی وی شو شامل تھے۔ڈنبار نے گیم آف تھرون میں اسٹارک کے بینرمین اور بیٹل آف باسٹرڈز میں شمالی اتحادی کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024