خطے میں درپیش چلینجز سے نمٹنے کیلئے اہم ممالک کےساتھ روابط کا فروغ اولین ترجیح ہے:وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ قطر کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت افغانی مفاہمتی عمل میں قطری قیادت کو اعتماد میں لینا ہے،خطے میں درپیش چلینجز سے نمٹنے کے لیے اہم ممالک کے ساتھ روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔قطر روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ قطر کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت افغانی مفاہمتی عمل میں قطری قیادت کو اعتماد میں لینا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے قطری سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب کہ خطے میں درپیش چلینجز سے نمٹنے کے لیے اہم ممالک کے ساتھ روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔