ایف آئی اے نے سابق چئیرمین ای او آئی بی ظفر اقبال گوندل اور دیگر ملزمان کیخلاف او ای سی ٹاور کرپشن کیس میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کر لیا
ایف آئی اے نے سابق چئیرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل اور دیگر کے خلاف کرپشن کیس درج کر لیا۔ ظفر اقبال گوندل سابق چئیرمین ای او بی آئی ، سابق جنرل نجم ال ثاقب صدیقی، سابق ڈائریکٹر جنرل انوسٹمنٹ واحد خورشید کنور، سابق ڈائریکٹرانویسٹمنٹ رئیل اسٹیٹ آصف آزاد بھی کرپشن کیس میں شریک ہیں۔ تمام ملزمان پر الزام ہے کہ وہ او ای سی ٹاور کرپشن کیس میں مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔ ظفر اقبال گوندل پہلے سے ہی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔ ایف آئی اے نے دفعہ نمبر409 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔