ملائیشیا کے لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، انڈونیشیا کے حکام نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق
ڈی جی سول ایوی ایشن انڈونیشیا حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیو زیڈ ایٹ فائیو زیرو ون کے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے، حکام کے مطابق دستیاب معلومات کی بناپرتصدیق کرتے ہیں طیارےکاملبہ مل گیا، ملبے میں کچھ اشیا کا رنگ سرخ اور سفید ہے، طیارےکےملبےکےقریب مسافروں کی ممکنہ لاشیں بھی نظر آرہی ہیں، ایمرجنسی سلائیڈ اورہوائی جہازکےدروازےسےمماثل اشیالگتی ہیں، فوٹیج میں طیارے کا دروزہ، ایمرجنسی سلائیڈ اور دیگر دس اشیاء دیکھی جاسکتی ہیں،، حکام کے مطابق یہ اشیاء ریڈار پر آخری بار طیارہ نظر آنے کے مقام سے دس کلومیٹر دور سے ملی ہیں۔اتوار کو انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے ملائیشین کمپنی کے مسافر طیارے کی پرواز کیو زیڈ ایٹ فائیو زیرو ون اچانک لاپتہ ہوگئی تھی، طیارے میں عملے سمیت ایک سو باسٹھ افراد سوار تھے انڈونیشیا، آسٹریلیا، امریکا اور دیگر ممالک کے درجنوں طیاروں، بحری جہازوں اور کشتیوں نے ریسیکو آپریشن میں حصہ لیا، حادثے کے تین روز بعد ملائیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب بحیرۂ جاوا میں ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کا ملبہ نظر آیا،انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سنگاپور جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے اپنی آخری بات چیت میں جہاز کو مزید بلندی پر لے جانے کی اجازت مانگی تھی۔ اس درخواست کے دو سے تین منٹ کے بعد پائلٹ کو اجازت دے دی گئی لیکن دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں آیا