شہباز شریف ایک ویژن کے تحت سماجی شعبوں میں بہتری لا رہے ہیں : برطانوی ہائی کمشنر
لاہور(خبر نگار) برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب میں تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ان شعبوں میں بہتری آئی ہے اور آپ ایک ویژن کے تحت سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے مثالی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سے پنجاب میں تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کے لئے جاری پروگرامز پر اچھے طریقے سے عملدرآمد کیا گیاہے۔ برطانوی ٹیکس دےنے والے عوام کے پیسے کا پنجاب میں بہترین، شفاف اور درست استعمال کیا جا رہا ہے اور ےہ سب کچھ وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی، محنت اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے عزم کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر