لاہور میں 82لاکھ سے زائد کا مال لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی
لاہور+ فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا، مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا جبکہ ایک واردات کے دوران ڈاکو اہل خانہ سے بدتمیزی کرتے رہے۔ قائداعظم انڈسٹریل ایریا کی حدود اے بلاک کے احمد بشیر کے گھر تین ڈاکو گھس آئے ساڑھے 7 لاکھ روپے کا سامان لوٹ کر خواتین سے بدتمیزی کرتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سبزہ زار پی بلاک میں شہزاد کے اہل خانہ سے مو ٹر سائیکل سوار دو ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہزاد کو زخمی کر دیا اور ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سبزہ زار وسیم بلاک حسن ٹاﺅن میں طارق اور اسکے کرایہ دار وارث کے گھر سے ڈاکو 8لاکھ 85ہزار روپے کی نقدی و زیورات، سٹی رائیونڈ اے ڈبلیو ٹی میں شہزاد کے گھر سے چار 3 لاکھ 80ہزارروپے کی نقدی و زیورات، سٹی رائیونڈ علاقہ میں شہباز کے گھر سے 1لاکھ 70ہزار کی نقدی، و زیورات لوٹ لئے گئے ، جوہرٹاﺅن جی ون میں وقاص سرفرار کے گھر سے 38لاکھ روپے کی نقدی و زیورات چوری کر لئے گئے۔ فیصل ٹاﺅن جناح ہسپتال کے قریب بیکری سے 4 لاکھ روپے، کوٹ لکھپت اسماعیل نگر میں بیکری سے 54ہزار روپے ،ٹاﺅن شپ ابوبکر روڈ پر فارمیسی سے 28ہزار روپے جوہر ٹاﺅن بسم اللہ سٹور سے 50ہزار روپے کی نقدی و قیمتی سامان فیصل ٹاﺅن مون مارکیٹ میں مزمل کی فیملی سے 4 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات ،نواب ٹاﺅن ایکسپو سنٹر کے سامنے شکیل سے 1 لاکھ 70ہزارروپے، ڈیفنس سی فیز ای میں فرقان اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی و زیورات ،اچھرہ شاہ جمال میں خالد اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ ت کی نقدی و زیورات ،جوہر ٹاﺅن میںفیاض کی فیملی سے2لاکھ کی نقدی و زیورات،شاہدرہ میں عمران کی فیملی سے 1 لاکھ کی نقدی و زیورات،راوی روڈ ذوالفقار کی فیملی سے 1 لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا اقبال ٹاﺅن میں علیم، قلعہ گجر سنگھ میں کامران،گارڈن ٹاﺅن میں ساجد،سمن آباد میں حمزہ، مزنگ میں شاکر،نواب ٹاﺅن میں اشفاق کی موٹر سائیکلیں جبکہ ماڈل ٹاﺅن میں زاہد،اقبال ٹاﺅن میں نواب دین اور نشتر کالونی میں امجد کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔ علاوہ ازیں فیروزوالا میں شاہدرہ اور جی ٹی روڈ پر ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر طالب علم سمیت تین افراد سے موٹر سائکیل اور موبائل نقدی چھین لی فرار ہو گئے۔ تین ڈاکوﺅں نے طالب علم مزمل علی سے موٹر سائیکل، رقم چھین لی۔ غلام مرتضیٰ اور اسلم سے موٹر سائیکل چھین لی۔ ناصر محمود کے گھر کے باہر سے کھڑی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ چوروں نے شہزاد افضل کے گھر میں گھس کر تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی، موبائل، ٹی وی دیگر سامان چوری کر لیا۔ ڈاکوﺅں نے شاہد انور سے دس ہزار روپے موبائل چھین کر لے گئے۔
ڈاکے زخمی