عمران معتدل رویہ اختیار کریں، مذاکرات سے مسائل کا حل نکل آئیگا: عابد شیر
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان معتدل رویہ اختیار کریں آئندہ چند روز میں مذاکرات سے تمام مسائل کا حل نکل آئیگا، دہشتگردی سے لوگوں کا سکون تباہ ہوا، حکومت دہشت گردوں کو تباہ کردے گی ، حکومت اور فوج ایک نقطہ پر متفق ہیں، آئی پی پیز کو رقم کی ادائیگیاں اصول کے مطابق ہورہی ہیں، مزید ادائیگیاں بھی وقت پر کردی جائینگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔