سیاسی جماعتوں کا اتحاد اہم پیشرفت، دہشت گردی جڑ سے اکھاڑنے میں وقت لگے گا: ترجمان وزیراعظم
اسلام آباد (وقت نیوز) ترجمان و زیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتوں کے قیام پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔ انسداد دہشتگردی کیلئے جامع لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد ادارے اور سیاسی جماعتیں ایک صفحہ پر ہیں۔ قومی لائحہ عمل پر سیاسی جماعتوں کا اتحاد اہم پیشرفت ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے وقت لگے گا۔