ایل ڈی اے پلازہ کے بعد ” خا لد پلازہ“ لاہور میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا دوسرا بڑا واقعہ
لاہور (نیوز ڈیسک) نئی انارکلی کے خالد پلازہ میں آتشزدگی اور اس سے کروڑوں روپے اور 13 قیمتی انسانی جانوں کا نقصان۔ سانحہ ایل ڈی اے پلازہ کے بعد صوبائی دارالحکومت میں ڈیڑھ برس کے دوران ہولناک آتشزدگی کا دوسرا بڑا واقعہ ہے ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگنے کے باعث 26 سے زائد افراد جھلس کر اور دھویں کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے ان میں کئی تو جانیں بچانے کیلئے پلازہ سے نیچے کود گئے مگر جانیں گنوا بیٹھے اس بلڈنگ میں بھی لوگوں کو مرکزی راستے کے علاوہ باہر نکالنے کا ہنگامی دوسرا راستہ نہیں تھا جبکہ انارکلی کے خالد پلازہ میں بھی کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں بنا تھا اس سے 2 ماہ قبل پی ٹی سی ایل کی ایجرٹن روڈ پر واقع ایکسچینج آگ لگنے سے جل کر تباہ ہو گئی جبکہ ایل ڈی اے پلازہ کی بلڈنگ ڈیڑھ سال گزر جانے کے بعد بھی بحالی کی منتظر ہے اس کے علاوہ حالیہ چند برسوں میں لبرٹی مارکیٹ، ہال ر وڈ کے کئی پلازوں، پیس سنٹر، حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے باعث دکانداروں کو کروڑوں کے نقصانات اٹھانے پڑے۔