عزیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہا ہے: شرجیل میمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے لاہور میں انارکلی واقعہ بھی ایک سانحہ ہے، سانحات پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ اب ہمیں سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ کے ایم سی ہو یا واٹر بورڈ اب ان اداروںکو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا متاثرین ٹمبر مارکیٹ کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو ہمارا فرض ہے، احسان نہیں کررہے۔ چاہے وزارت رہے یا نہ رہے، اب اپنے ادارے میں گھوسٹ ملازمین برداشت نہیں کروں گا۔شرجیل میمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عزیر بلوچ گروپ تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہا ہے۔ کراچی آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا کسی بھی علاقے سے زیادہ آپریشن لیاری میں ہوتا ہے۔
شرجیل میمن