پلازے میں آنے جانے کا ایک راستہ، کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہ تھاآگ نے لوگوں کو محصور کرکے رکھ دیا
لاہور (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) نئی انارکلی میں آتشزدگی کا شکار ہونیوالے خالد پلازہ سے متعلق پتہ چلا ہے کہ اس میں لوگوں کے آنے جانے کیلئے صرف ایک راستہ تھا جبکہ کہیں بھی ایمرجنسی ایگزٹ یا ہنگامی راستے آگ بجھانے کے آلات کا بندوبست نہیں کیا گیا تھا، تاجروں کے مطابق لاہور کی مختلف مصروف گنجان مارکیٹوں میں اکثر پلازے بغیر کسی نقشے کے تعمیر ہوئے یا انکے نقشے انتظامیہ کی ملی بھگت سے پاس کرائے گئے ان نقشوں میں یا تو ایمرجنسی ایگزٹ شامل نہ تھے یا پلازہ بناتے وقت نظر انداز کر دئیے گئے۔ ڈی سی او لاہور کے مطابق پلازے کے مین راستے پر آگ لگنے کے باعث پھنسے لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع نہ ملا۔
پلازہ ایک راستہ