آگ یو پی ایس پھٹنے سے لگی، عینی شاہدین پلازے میں صفائی کیلئے رکھے گئے سپرٹ کے باعث تیزی سے پھیلی، ڈی سی او
لاہور (نامہ نگار / سٹاف رپورٹر) عینی شاہدین اور دکانداروں کا کہنا تھا شام 5 بجکر 30 منٹ پر مغرب کی نماز پڑھنے کے لئے کچھ دکاندار گئے تھے جبکہ مارکیٹ میں معمول کے مطابق لوگوں کی آمدورفت تھی کہ اچانک گراﺅنڈ فلور پر سپیئر پارٹس کی ایک دکان میں لگے یو پی ایس کے پھٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چند سیکنڈز میں پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ تیزی سے اوپر والی منزلوں اور بیسمنٹ کی طرف پھیلتی گئی۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن ”ر“ عثمان کے مطابق بلڈنگ میں صفائی کیلئے رکھے گئے سپرٹ کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔
عینی شاہدین