نیا سال، فارم ہاﺅسز، ہوٹلوں میں شراب و ڈانس پارٹیوں کے انتظامات مکمل
لاہور (احسان شوکت سے) پاکستانی معاشرہ اتنی تےزی سے انحطاط کا شکار ہو رہا ہے کہ نئے سال کے موقع پر مادر پدر آزاد عیاش امراءکی جانب سے فارم ہاو¿سز،کلبوں، ہوٹلوں اور پوش علاقوں مےں بڑی کوٹھےوں مےں شراب و ڈانس پارٹےوںکے ”تمام“ انتظامات کے لئے گئے۔ محکمہ ایکسائز کے افسران و اہکاروں نے پارٹیوں کے آرگنائزرز سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کے بجائے لمبی دیہاڑیاں لگا کر آنکھیں بند کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں شراب و شباب اور ڈانس پارٹیوں کا رجحان اتنی تیزی سے زور پکڑ رہا ہے کہ ان پارٹیوں کے انعقاد کے حوالے سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عیاش افراد کے گروپس بن گئے ہیں۔ صورتحال ےہ ہے کہ مادرپد ر آزاد عےاش امراءکی جانب سے نیوائیر کے موقع پر شہر کے مضافات میں فارم ہاﺅسز کے علاوہ پوش علاقوں میں بڑی کوٹھیوں اور ہوٹلوں کے ہالوں مےں شراب و ڈانس پارٹےاں منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ ہوٹلوں کے سوےٹ رومز مےں بھی منی پارٹیوں کا انعقاد کےا جاتا ہے۔ اےونٹ مےنجمنٹ کے نام پر ان پارٹےوں کے انتظامات کے لئے درجنوں آر گنائزر بھی مےدان مےں آ گئے ہےں۔ اس مذموم کاروبار سے وابستہ افراد ایک مافیا کا روپ دھار چکے ہیں۔ پارٹیوں میں داخلے کی فیس 6ہزار سے 10ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ ایکسائز کا عملہ افسران اپنا حصہ وصول کرکے انتہائی کم ٹیکس ظاہر کرکے انہیں این او سی جاری کرنے کے ایجنڈے پر بھی عمل پیرا ہیں جس سے سرکاری خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچے گا۔
نیا سال/ پارٹیاں