جناح ہسپتال میںشوگر کے حوالے سے لیکچر
لاہور (نیوز رپورٹر) جناح ہسپتال اور پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام علامہ اقبال میڈیکل کالج جناح ہسپتال کے آڈیٹوریم میں شوگر کے مریضوں میں گردوں کی بیماریوں کے حوالے فیملی فزیشنز ڈاکٹرز کے لئے کیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ لیکچر میں ماہر امراض شوگر پروفیسر ڈاکٹر طاہر چودھری، ڈاکٹر عارف جہانگیر، ڈاکٹر طارق محمود میاں، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر اویس قرنی و دیگر نے شرکت کی۔ ماہر امراض شوگر پروفیسر ڈاکٹر طاہر چودھری نے کہا کہ اگر شوگر کے مریض بروقت گردوں کا معائنہ کرواتے رہے تو گردوں کے فیل ہونے تک نوبت نہیں آتی۔