ریڈیو پاکستان اور میلا دالنبیؐ
ریڈیو پاکستان حسب سابق اس سال یعنی 2014ء دسمبر کو چاند نظر آجانے سے لیکر 12 ربیع الاول تک خصوصی پروگرام نشر کر رہا ہے ریڈیو پاکستان نے معاشرے کو اسلامی خصوط پر اُستوار کرنے اور دینی پروگراموں کے ذریعے قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنے کے لئے ہمیشہ کُوشاں رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں اسلامی نظام زندگی رائج کرنے کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان کا کردار قابل تحسین چلا آرہا ہے۔ ربیع الاول میں جشن ولادت حضور نبی آخر زماں، سُرورِ قلب وجاں، رحمت دو جہاں جن کے نام نامی اِسم گرامیؐ پر دنیا کی ہر چیز قربان، حضورؐ کی آمد سے دنیا میں امن کا انقلاب آنا شروع ہوگیا، خانہ کعبہ میں موجود سارے بُت ریزہ ریزہ ہوگئے فارس کے ہزاروں سال سے روشن آتش کدوں کی آگ ہمیشہ کے لئے بھسّم ہوگئی، شیطان دہاڑیں مار مار کر رونے لگ گیا ایران کے بادشاہ کے محل میں مدتوں سے رکھے ہوئے کنگوڑے گر کر ریزہ ریزہ اور چکنا چور ہوگئے۔ کملی والےؐ ہمارے آقا محمد مصطفےؐ احمد مجتبیٰ حامل قرآں کی دنیا میں آمد پر بہاریں آگئیں بنجر وبے آباد زمینوں پر اللہ نے اتنی بارشیں برسائیں کہ وہاں کی مخلوق نے بھی جشن منایا۔ خدا نے بلند آپکا اتنا مقام کیا جبینِ کعبہ جُھکی عرش نے سلام کیا، جشن عید میلاد النبیؐ کی آمد جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے ہمارے ہاں کی عبادت گاہوں سے لیکر ملک کے ہر کوچہ و بازار میں رنگ برنگی جھنڈیوں سے لیکر پھولوں اور دیگر اشیاء سے سجایا جا رہا ہے کہ دنیا کو پتہ چل جائے عشق مصطفیٰ ؐ مسلمانوں کے روئیں روئیں میں سمایا ہوا ہے اور 12 ریبع الاول کو ہماری عبادت گاہیں بُقئہ نور کا منظر پیش کرتی دیکھائی دیں گی اور جلوسوں میں درود سلام سے فضا معطر نظر آئے گی اور ہوائیں بھی صدا دیتی ہوئی سنائی دیں گی، تاج دار حرم ہو نگاہ کرم وہی تو دُنیا میں سے ایک ہستی ہیں جنکو اللہ تعالیٰ نے اِمام الانبیاء بنا کر اور نبوت کا تاج پہنا کر بھیجا جس پر تاج نے فخر کیا اسی طرح قرآن بھی فرماتا ہے کہ میں اِمام اُلانبیاء پر اُتارا گیا ہوں ریڈیو پاکستان پر ملک کے علماء کرام، مفتی صاحبان، مشائخ عظام اور دانشور حضرات اسی دن کی اہمیت کو دوبالا کرنے کے لئے تقریریں، محفل نعت، تلاوت قرآن حکیم کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور تلاوت کی گئی آیات کی تفسیر و تشریح بیان کرتے ہیں جبکہ محفل نعت میں حسب رُوایت حُضور صلی اللہُ علیہ و آلہِ وسلم کی ذاتِ گرامی کی توصیف، اُسوہ حَسنہ اور فضائل و کمالات نبویؔ پر روشنی ڈالی جاتی ہے ان محافل میں ملک کے نامور اور معروف نعت خواں حصہ لینے آتے ہیں یکم ربیع الاول سے لیکر 12 ربیع الاول کی خصوصی تقاریر کا سلسلہ محسن انسانیت آج سات ربیع الاول ہے رحمتہ اللعالمین کے موضوع پر تقریر کریں گے محمد نعیم صدیقی پروفیسر، آٹھ ربیع الاول کو دُعائے خلیل و اِسماعیل علیہ السلام مقرر مرزا محمد الحسن،نو ربیع الاول کو نوید مسیحا کے موضوع پر تقریر، علامہ زبیر بخاری دس ربیع الاول کو تقریر کا موضوع’’مدثر‘‘ مقرر ’’پروفیسر حفصہ نسرین صاحبہ‘‘۔ گیارہ ربیع الاول کی تقریر کا موضوع نبی کریمؐ انسان کا مل، مقرر حافظ سعود اللہ، بارہ ربیع الاول کا موضوع خاتمہ الانبیاء مقرر، پروفیسر صدیق اکبر یہ ساری تقریریں ریڈیو پاکستان قومی رابطے پر نشر کر رہا ہے اسی طرح مذاکرئے، خصوصی فیچر پروگرام زمانے میں چمکا ہے نام محمدؐ اور ملک میں ہونے والی دیگر تقریبات کی ریڈیو رپورٹیں انٹر ویوز اور خصوصی محفل میلاد جو بارہ ربیع الاول کو 35ریڈیو اسٹیشنوں سے نشر کی جائے گی دورانیہ 50 منٹ ہوگا۔