شین واٹسن فٹنس مسائل کے باعث آﺅٹ گلین میکسویل آسٹریلوی سکواڈ میں شامل
سڈنی (این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کےلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ آل راﺅنڈر شین واٹسن فٹنس مسائل کے باعث میچ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ گلین میکسویل کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ اعلان کردہ ٹیم میں مائیکل کلارک کپتان، ڈیوڈ وارنر، ایڈکوون، فلیپ ہیوز، مائیکل ہسی، عثمان خواجہ، میتھیوواڈے، گلین میکسویل، مچل جانسن، پیٹرسڈل، مچل سٹارک، نیتھن لیون اور جیکسن برڈ شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا۔