آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھیج دی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا
حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق پٹرول کی قیمت میں چھ سے سات روپے ، ڈیزل کی قیمت میں چار سے پانچ روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے اور ایچ او بی سی میں سات روپے فی لیٹر اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے ۔ یہ اضافہ عالمی مارکیٹ کے نرخوں میں اضافے کے تناسب کو سامنے رکھ کر تجویز کیا گیا ہے ۔