ڈھاکہ (ریڈیو مانیٹرنگ) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان اس وقت زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی جب بنگلہ دیش کے ایک فلمساز نے اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے اصل کے مطابق جعلی تاج محل تعمیر کرنے کا پروگرام بنایا اوراس پر عمل بھی شروع کردیا۔ اس فلم ساز نے اصل تاج محل کے نمونے کا اصل سائز میں تاج محل بنانا شروع کردیا ہے بنگلہ دیش میں بھارتی ہائی کمشنر نے نقلی تاج محل بنائے جانے پر بنگلہ دیشی حکام سے احتجاج کیا اور کہا کہ اگر اس نقلی تاج محل کی تعمیر نہ روکی گئی تو وہ کاپی رائٹ کے تحت عالمی عدالت سے رجوع کریں گے۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ عالمی کاپی رائٹ قوانین کے تحت کوئی بھی ملک کسی بھی تاریخی عمارت کی نقل تیارنہیں کرسکتا۔ اس نقلی تاج محل کی تعمیر پانچ سال قبل شروع کی گئی تھی فلمساز مونی کا کہنا ہے کہ نقلی تاج محل تیار کرنے کا خیال اسے 1980ء میں آیا تھا تاہم اب وہ اس خواب کو وپرا کرکے ہی دم لے گا۔ اب تک اس نقلی تاج محل کی 80 فیصد تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔ اور بہت جلد یہ مکمل تیار ہوجائے گا حکومت نے بھارت کا احتجاج مسترد کر دیا ہے۔ فلمساز مونی کا کہنا ہے کہ تاج محل ایک محبت کی لازوال داستان ہونے کے باعث ہر محبت کرنے والے کیلئے اہم ہے لیکن عام بنگلہ دیشی اصل تاج محل تک نہیں جاسکتے۔ لہٰذا اس نقلی تاج محل کی تعمیر کے بعد وہ اسکا نظارہ کر سکیں گے یہ نقل بمطابق اصل بنائی جا رہی ہے۔ بنگلہ دیشی فلمساز نے مقدمہ لڑنے کیلئے برطانوی وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں برطانوی قانونی مشیر ہربرٹ سمتھ ایل ایل بی کا کہنا ہے کہ بھارتی قانون اور برطانوی قانون ایک جیسے ہیں اور کسی بھی عمارت کا کاپی رائٹ صرف 70 برس تک ہوتا ہے جبکہ تاج محل کو بنے تو سینکڑوں سال بیت چکے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38