صدرمملکت آصف زرداری نے فتنہ الخوارج کے خلاف وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدرمملکت آصف زرداری نے وادی تیراہ میں آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین کیا اورسیکیورٹی فورسزکی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔اپنے بیان میں صدرمملکت آصف زرداری نے دہشت گردی کےعفریت کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کے عزم کا اظہارکیا۔صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے. دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسزنے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 12 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔