شہزاد چانڈیو کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے: سردارمحمد اکبر چانڈیو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف سماجی رہنما سردارمحمد اکبر چانڈیو نے کورنگی میں شہزاد چانڈیو کے قتل کی شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد چانڈیو کا قتل کراچی میں قوم پرستی کو ہوا دینے کی سازش ہے۔ اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ شہزاد چانڈیو کے قاتلوں کو گرفتار کرتے ہوئے اہل خانہ کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ چانڈیو برادی ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
شہزاد چانڈیو