محرم الحرام ہمیں سیدالشہداء حضرت امام حسین کی راہ حق میں لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ محرم الحرام ہمیں سیدالشہداء حضرت امام حسین ؓ کی راہ حق میں لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ واقعہ کربلا سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ باطل مٹ جائے گا اور حق باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دور حاضر کا یزید بن چکا۔ ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر کربلا کی عظیم ترین روایت کو نبھا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے حق کا علم بلند کیا اور باطل کے سامنے سر نہ جھکایا۔ حضرت امام حسین ؓ اور دیگر شہدائے کربلا کا غم تاقیامت باقی رہنے والا اثاثہ ہے اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں صبر، برداشت اور قربانی کو قیامت تک کیلئے زندہ کردیا ہے۔ کربلا کے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی حق اور باطل کے درمیان کئی برس سے معرکہ جاری ہے۔ ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر کربلا کی عظیم ترین روایت کو نبھا رہے ہیں جبکہ ظالم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت اور بربریت برپا کر رکھی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب شہداء کا لہو رنگ لائے گا. سفاک مودی کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حضرت اما م حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلا میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ شہدائے کربلاکا سفر، جرات اورعظیم قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ مہیا کرتی رہیں گی۔ یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں