اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے باغیوں پر زور دیا ہے کہ وہ یہ حملے فوراً غیرمشروط طور پر بند کرے۔
ایک بیان میں سلامتی کونسل نے کہا کہ ایسے حملے جن میں شہری قتل یا زخمی ہوں اور انہیں خطرات کا سامنا کرنا پڑے ایسی صورتحال میں سعودی عرب کی سلامتی اور اس سے بڑھ کر علاقائی سلامتی اور اقوام متحدہ کے زیراہتمام سیاسی عمل کو بھی خطرے کا سامنا ہے.