مولانا فضل الرحمان نے مایوس کیا ہے، مولانا کو اپوزیشن لیڈر بننے کی پیش کش کی تھی،خورشید شاہ

Aug 30, 2018 | 22:33

ویب ڈیسک

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ہمیں تین سے چار ووٹوں کی برتری حاصل ہے، اعتزاز احسن سمیت 2,3نام صدارتی امیدوار کیلئے آئے تھے، مولانا فضل الرحمان نے مایوس کیا ہے، انہوں نے پہلے اپوزیشن کی قیادت کیلئے ہامی بھری تھی ، کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے مزید اختلافات جنم لیں، آصف علی زرداری کے کیس کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ملک میں جمہوری ادارے چلتے رہتے ہیں وہ ملک ترقی کرتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں رہ کر احتجاج کیا جائے۔ میں بطور سیاسی ورکر سیاست سے کبھی ناامید نہیں رہا۔ کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے مزید اختلافات جنم لیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مسائل سے الجھا ہوا ہے اپوزیشن کو آگے جانا ہے۔ صدارتی انتخابات میں ہمیں تین چار ووٹوں کی برتری ہے۔ اعتزاز احسن سمیت 2,3نام صدارتی امیدوار کیلئے آئے تھے۔ اس مرتبہ مولانا فضل الرحمان نے مایوس کیا ہے۔ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کہا تھا کہ آپ اپوزیشن کی قیادت کریں جس پر انہوں اپوزیشن کی قیادت کیلئے ہامی بھری تھی۔ آصف علی زرداری کے کیس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ پیپلز پارٹی دباﺅ کا شکار ہے۔

مزیدخبریں