نئی کابینہ کی منظوری , پرانابلدیاتی نظام وقت سے پہلے ختم کرنے کا عندیہ

Aug 30, 2018 | 12:35

ویب ڈیسک

اسلام آباد:   نئی حکومت نے پنجاب، کے پی، اسلام آباد میں بلدیاتی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بابر اعوان کا کہنا ہے شہروں میں میئر کے انتخابات براہ راست کرائے جائیں گے۔

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کابینہ کی منظوری کے بعد پرانا نظام وقت سے پہلے ختم کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان اور سندھ حکومتوں کو بھی قائل کریں گے، اسلام آباد میں بھی صوبائی اسمبلی بنانے کا معاملہ زیر غور ہے، بیرون ملک سے اثاثوں کی واپسی کیلئے قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا، بیرون ممالک سے اثاثوں کی واپسی کیلئے معاہدے بھی کیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں