پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 ٹرائلز ملتان و خانیوال کے 41 کرکٹرز منتخب
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ انڈر16ٹرائلز میں ملتان وخانیوال کے 41کرکٹرز کو منتخب کر لیا گیا ہے ، ملتان سٹیڈیم سے ملحقہ اکیڈمی گراؤنڈ پر منعقدہ ٹرائلز کے اختتام پر چیف سلیکٹر ندیم اقبال نے ڈسٹرکٹ سلیکٹر سید جمیل سے مشاور ت کے بعد 41کرکٹرز کے انتخاب کا اعلان کیا ، ان میں عالم زیب ، عالمگیر ،محمد اویس ،حارث قیصر ،واحد سلیم ،حافظ محمد کامران ،علی عبداللہ ریاض ،احمد ذیشان ،عرفات منہاس،محمد ادیب یاسین ،محمد عاصم (وکٹ کیپر)،عرفان ،محمد فیصل ،عزیر ممتاز ،فہیم خالد ،محمد عبدالسمیع،محمد حسان فاروقی ،حامد نواز ،محمد طلحہ ارشد ،حافظ محاشر ،حسن گیلانی ،رانا محمد سلیم ،وجدان ساجد ،معاذ بن اکبر ،رانا سلطان احمد ،رانا سلطان احمد ،محمد علی شاہد ، محمد حسن ،محمد عدنان ، دانیال کاکڑ ،عمر بلال ،حذیفہ ایوب ،زاہد منظور ،محمد نومان گیلانی ،احسن علی ،منیب احمد ،محمد ابوبکر ،محمد احسان ،زین علی ، محمد احمد اور علی حیدر شامل ہیں۔