گجرات : چودھری پرویز الٰہی کی چھوڑی نشست این اے 69 پر انکے صاحبزادے مونس الٰہی الیکشن لڑینگے، کاغذات نامزدگی جمع

Aug 30, 2018

گجرات (نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی این اے 69کی چھوڑی گئی نشست پر اب انکے بیٹے چوہدری مونس الٰہی الیکشن لڑینگے۔ اس حوالے سے چوہدری مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری شفاعت حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر/ ریٹرننگ آفیسر این اے 69 گجرات 2 عمران ظفر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی ٹی آئی رہنما الحاج افضل گوندل نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔ اس موقع پر پارٹی کارکن بھی انکے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں