گستاخانہ خاکوں سے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے، ہالینڈ کی اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے: مقررین

Aug 30, 2018

شیخوپورہ + قصور+سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہائی وے کالونی سے گستاخانہ کے خاکوں کی اشاعت اور نمائش کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی جو لاہور روڈ کا چکر لگا کر ہائی وے آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی صدر اکرم سرویا، جنرل سیکرٹری چودھری وارث ہنجرا نے کی۔ اس موقع پر وقار عظیم، شاہد اقبال چیمہ، ملک لطیف، عبدالستار نیازی، طارق، نعیم بھٹی، ندیم، طارق ودیگربھی موجودتھے اکرم سرویا اور چودھری وارث ہنجرا نے کہا حکومت پاکستان ہالینڈ کے سفیر کو فی الفور ملک بدر اور پاکستانی سفیر کو واپس بلانے کیساتھ ساتھ ہالینڈ کی تمام پراڈکٹ کا بائیکاٹ کیا جائے۔ مظاہرہ کی قیادت میاں انیس، اکبر چوہان ودیگر نے کی اس موقع پر تاجروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مظاہرین نے خطاب کرتے کہاکہ ان گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے پورے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیںہم کسی بھی طور پر اپنے پیغمبرؐ کی شان میں گستاخی یا بے ادبی برداشت نہیں کرسکتے ان کی ناموس کیلئے ہم اپنا تن، من، دھن قربان کرنے کو تیار ہیں۔ قصور میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ہالینڈ کی بربادی کا سبب بنے گی، تمام امت مسلمہ ہالینڈ کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور ہالینڈ کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں، حرمت رسولؐ پر ہر مسلمان کی جان بھی قربان ہے، ہم عزت رسولؐکیلئے ہر حد تک جائیں گے، ان خیالات کا اظہار قصور کی سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمود پنکھوں والے اردو بازار قصور نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔سانگلاہل میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک لبیک یارسول اللہ کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میلاد چوک سے شروع ہوئی اور رضا چوک (کلاک ٹاور چوک) پر ختم اختتام پذیر ہوئی، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر ہالینڈ کیخلاف نعرے درج تھے، ریلی میںزبردست نعرے بازی بھی کی گئی، ریلی کی قیادت تحریک کے تحصیل امیر پیر عاصم ندیم چشتی، رانا جماعت علی معصومی اور مفتی اظہار القیوم اور دیگر علماء کرام نے کی، شرکاء سے خطاب کیا۔ پیر عاصم ندیم چشتی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے والے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں،گستاخانہ خاکے چھاپ کر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں